ایل این جی سیکنڈل سابق وزیر خزانہ نیب میں پیش

muftah ismail
Avatar WebDesk 1 , جنوری 12, 2019

ایل این جی سیکنڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش ۔ نیب راولپنڈی سیکنڈل پر مفتاح اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے جبکہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو مزید 30 سولات پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو سوالات کے جواب ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بلایا جائے گا۔ معاملے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی میں جمعہ کی سہ پہر پیش ہوا تھا، نیب نے جو پوچھا اس کا جواب دے دیا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں بیان بھی ریکارڈ کیا، نیب نے دوبارہ نہیں بلایا،طلب کیا تو ضرور پیش ہوں گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.