گوادردوستی کی مثال بنےگا ;سعودی وزیر پیٹرولیم

 سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح کا کہنا ہے کہ گوادر میں سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح وفد کے ہمراہ گوادر پہنچے ، جہاں وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر نے کہاگوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری گوادر میں ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔ خالد بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب خطے میں امن کےلیے بہت اہم ہے۔