سعودی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی،غلام سرور

ghulam sarwar
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

 وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا سعودی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی ، ایگری کلچرل کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، سعودی عرب ایگری کلچرل کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ گوادرمیں آئل سٹی کےقیام کے لیے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

خیال رہے  اس سے قبل وزیرپٹرولیم نے کہا تھا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آرہے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں‌ گے، دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیرکیا جائے گا اور آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.