فوجی عدالتوں کی توسیع، وزیر خارجہ کو ٹاسک سونپ دیا گیا

shah mehmod
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

  حکومت نے فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کر لی.

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے مذاکرات کا ٹاسک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو سونپا گیا ہے.

شاہ محمودقریشی اورپرویز خٹک اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر قائل کیا جائے گا. موصولہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات سے متعلق ٹیم وزیراعظم کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھے گی، پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا.

اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات آئندہ ہفتے سےشروع کیے جائیں گے، مذاکراتی ٹیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی نہیں قومی معاملہ ہے، انصاف کے قانون میں اصلاحات پی ٹی آئی کا منشور ہے.

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.