بلاول بھٹوشوق پورا کرلیں، جگہ ہم دیں گے: فیصل جاوید

 سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دو  چار لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں، تو شوق پورا کر لیں، ہم انھیں جگہ دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تبصرہ دیتے ہوئے کیا. فیصل جاوید نے کہا کہ یہ عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکے.

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول بھٹو  کا کہا ہوا وہ سمجھ نہیں آتا، بلاول خود کچھ نہیں کر رہے، بس عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں.

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے میں انھوں نےعوام کے لیے کیا کیا؟ اس کا جواب نہیں دیتے، سندھ کےعوام اب تبدیلی چاہتے ہیں.

فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے سندھ میں کام کریں، بارباران کی تقریردہرائی جاتی ہے، عوام کوسب پتا ہے، اب یہ لاحاصل ہے.

یاد رہے کہ آج کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے۔ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔