قیمتوں میں اضافہ ڈالربڑھنے پر ہوا: شفقت محمود

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے ریٹ بڑھنے پر ہوا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انھوں نے مہنگائی کے حوالے سے حکومتی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے 4.0 فی صد مہنگائی بڑھی ہے۔

شفقت محمود نے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرتے ہوئے کہا ’ہماری حکومت کے 10 دن بعد ہی جانے کی باتیں ہونے لگی تھیں۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 18 ارب ڈالر کا قرض ورثے میں ملا تھا، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہم اپنی چیزیں بیچتے یا پھر قرض لیتے، دوست ممالک نے آسان شرائط پر مدد کی۔