عمرہ خواہشمند تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دیں

وزارت مذہبی امور نے عمرہ کے خواہش مندوں کو تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور عمرہ نہیں کراتی، عمرہ آپریٹرز صوبائی وزارت سیاحت سے رجسٹرڈ ہوتے ہیں، عمرہ کے خواہش مند تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دیں تاکہ شکایت کی صورت میں کارروائی کی جاسکے۔