نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہونگے

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اُتر چکا ہے اور قوم سے چندوں کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا آج یہاں آنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں جو کہ جیل قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ حکام ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے انتقام پر اتر آئی ہے اور اب مریضوں کو دوائیوں سے محروم کر دیا گیا ہے، ہم دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔

You might also like