علیمہ خان کے معاملے پر جے آئی ٹی نہیں بننی چاہئے

حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سیاست کی سائنس ہی کچھ اور ہے ، جب سیاستدان کو گھسیٹا جائے گا تو اس کی کوشش یہی ہوگی کہ اس معاملے کوسیاسی بنا لے ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو اپنی ڈھال بنا ناہے اور اسی کو لیکر وہ چلیں گے۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ علیمہ خان کے معاملے پر نہ جے آئی ٹی بننی چاہئے اور نہ ہی ای سی ایل میں نام آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان نہتے ہوتے ہیں، یہ اپنے زور پر کوئی کام نہیں کرسکتے ، ان کی ڈھال صرف ایک ہوتی ہے اور وہ لوگ ہوتے ہیں ، سیاستدان کے حواس پر یہ بات سوار ہوتی ہے کہ وہ اپنی سپورٹ دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی سائنس ہی کچھ اور ہے ، جب سیاستدان کو گھیسٹا جائے گا تو اس کی کوشش یہی ہوگی کہ اس معاملے کوسیاسی بنا لے ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو اپنی ڈھال بنا ناہے اور اسی کو لیکر وہ چلیں گے ۔