عمران حکومت آنے سے بیروزگاری بڑھی: سلیم صافی

تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے جس قدر لوگ بیروز گار ہوئے ہیں ، اتنی تعداد میں کسی حکومت میں کبھی لوگوں کو بیرز گار ہوتے نہیں دیکھا ۔

سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ لوگ بیروز گار ہیں، حکومتی گروپ کے ایک کنٹریکٹر نے جو سینیٹر بھی ہیں نے مجھے بتایاہے کہ ان کے پاس 17ہزار ملازم تھے جس سے 13ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے جس قدر لوگ بیروز گار ہوئے ہیں ، اتنی تعداد میں کسی حکومت میں کبھی لوگوں کو بیرز گار ہوتے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دکاندار وں کی سیل بھی 70فیصد تک کم ہوگئی ہے ، پراپرٹی کے کاروبار کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، ایک بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کتنے لوگوں کا روز گار جڑا ہوا تھا ؟ بحریہ ٹاؤن جیسے ٹاؤن کے بارے میں ایسی رائے بنے گی تو چھوٹی چھوٹی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا بیڑا غرق خود بخو د ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے بھی بیروزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہواہے۔