مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں: خورشید شاہ

khursheed shah
Avatar WebDesk 2 , جنوری 13, 2019

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رویے کا فقدان ہے اس کے باوجود وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہوں۔ 

خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے  دیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور اب دیکھیں گے فوجی عدالتوں کی ضررورت ہے بھی یا نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی وجہ پارلیمان کا راستہ بھول کر باہر کا راستہ پکڑنا ہے اور عمران خان جانتا ہے جیسے سیٹیں ملیں اس لیے درست کہتا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے، نواز شریف بھی منی ٹریل میں ہی پھنسا ہے، یہ بھی دیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر حکومت نے سپریم کورٹ کو چیلنج کیا، زرداری صاحب یا ہماری باتوں سے کہاں لگتا کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.