جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی کو فارغ کرانے کےلئےسرگرم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو فارغ کرنےکےلئے سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین عمران خان کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوچکے ہیں کہ اسد عمر بطور وزیر خزانہ ناکام ہوچکے ہیں اور پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ حکومت کی بدنامی کا بڑا سبب ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کو یقین دلا چکے ہیں کہ اسد عمر کو معاشی معاملات حل کرنے پر کوئی تجربہ حاصل نہیں ہے اور ملک میں موجودہ معاشی بحران بھی اسد عمر کی ناتجربہ کاری کے باعث پیدا ہوا ہے۔