حسن نثار کی عمران خان سے مخالفت، ہوشرباانکشافات

معروف کالم نگار اور سینئر صحافی حسن نثار وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیوں ہوگئے،ہوشربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔

حسن نثار ان دنوں مختلف ٹاک شوز اور اپنے کالموں میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نثار کی وزیراعظم عمران خان سے ناراضی کی وجہ یہ ہے کہ ان کے کہنے پر 2ارکان قومی اسمبلی کو وزارت نہیں دی گئی علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اب کسی بھی معاملے پر حسن نثار سے مشاورت نہیں کرتے۔

واضح ہو کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن 2018 سے قبل حسن نثار کو اپنا انتہائی قریبی دوست اور قابل اعتماد صحافی مانتے تھے تاہم وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے حسن نثار کو نظرانداز کرنا شروع کردیا۔