ایک ماہ کی مہلت دیدی

سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ کمیشن نے 109 گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں، کمیشن نے مزید ایک ماہ کا وقت مانگا ہے۔سپریم کورٹ نے کمیشن کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کمیشن جتنی جلدی ہوسکے کارروائی مکمل کرے، عدالت عظمیٰ نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ رپورٹ آنے پر ازخودنوٹس کیس بحال کیا جا سکتا ہے۔