ریسٹورینٹ مالکان کو معاف کردیا

کلفٹن کے علاقے میں ریسٹورینٹ میں زہریلا کھانے سے ہلاک 2 بچوں کے والدین نے ریسٹورینٹ مالکان کو معاف کرتے ہوئے کیس ختم کرنے کی درخواست کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ریسٹورنٹ ’’ایریزونا گرل‘‘ میں زہریلا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے واقعے کے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے، مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے اور مقدمہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔