70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی

changer mony
Avatar WebDesk 2 , جنوری 14, 2019

گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان منی چینجر کے دفتر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب واقع منی چینجر پر عملہ دفتر کھولنے کے لئے پہنچا تو دفتر کا شٹر کھولتے ہی تین مسلح ملزمان داخل ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ بھی عملے کے ساتھ تھا جو غیر مسلح تھا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی گارڈ کے مطابق اس کا اسلحہ دفتر کے اندر موجود تھا اور اس نے اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر موقع نہ مل سکا۔

ملزمان عملے کو یرغمال بنانے کے بعد منی چینجر کے لاکر کھلوا کر 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.