PSL4
پی ایس ایل 4 کا آج سے آغاز
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی تقریب میں جنون گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔
پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی میں شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ رنگا رنگ تقریب کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن چند مسائل کی وجہ سے نہیں آسکتے۔
افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے، گزشتہ روز ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو دبئی پہنچے۔
آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد بھی دبئی پہنچنے والوں میں شامل ہیں، اسی طرح کراچی کنگز کے کولن انگرام نے بھی دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

PSL4
کراچی کنگزکیخلاف پشاورزلمی کی بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی بھی ایک میچ میں فاتح رہی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ کولن منرو، بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، روی بوپارا، سکندر رضا، اویس ضیا، اسامہ میر، سہیل خان، افتخار احمد، عامر یامین، بین ڈنک پر مشتمل ہے ۔
ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل، مضباح الحق،کیرون پولارڈ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ملن، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، صہیب مقصود، سمین گل، آندرے فلچر، وہاب ریاض، حسن علی، کرس جارڈن، براہیم شیخ شامل ہیں۔
PSL4
پی ایس ایل 4: آج کراچی کنگزاورپشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی بھی ایک میچ میں فاتح رہی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ کولن منرو، بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، روی بوپارا، سکندر رضا، اویس ضیا، اسامہ میر، سہیل خان، افتخار احمد، عامر یامین، بین ڈنک پر مشتمل ہے ۔
ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل، مضباح الحق،کیرون پولارڈ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ملن، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، صہیب مقصود، سمین گل، آندرے فلچر، وہاب ریاض، حسن علی، کرس جارڈن، براہیم شیخ شامل ہیں۔
PSL4
سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہورقلندرزکو جوائن کرلیا
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے یو اے ای لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔
سلمان بٹ نے متحدہ عرب امارات میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے، یو اے ای روانگی سے قبل بھی سلمان بٹ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی تھی۔
سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا تھا، لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا اگلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے سلمان بٹ پر گزشتہ 8 سال سے قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں تاہم اب وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
- شوبز14 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- شوبز9 گھنٹے ago
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
- انٹرنیشنل12 گھنٹے ago
گود بھرائی کی خفیہ رسم
- پاکستان13 گھنٹے ago
وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
- پاکستان14 گھنٹے ago
لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ
- شوبز12 گھنٹے ago
لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹ گئی
- ویڈیو7 گھنٹے ago
کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ
- پاکستان12 گھنٹے ago
گرفتاری پر شدید احتجاج
- شوبز11 گھنٹے ago
جھوٹ کا پول کھل گیا،بیٹی کی رپورٹ منظرعام پر
- شوبز13 گھنٹے ago
’پاکستانیوں کو ہنستا ہوانہیں دیکھ سکتے‘بھارت کی تنگ نظری
- پاکستان8 گھنٹے ago
اپوزیشن جماعتوں کا دبنگ فیصلہ،حکومت پریشان
- کھیل12 گھنٹے ago
پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا دینے سے انکار