ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھاکھیلی

sarfraz ahmad
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

 سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔

پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھاکھیلی ہے،اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔

کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے منیجراعظم خان کے مطابق دوران میچ کیچ لیتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والے ٹیم کے کھلاڑی فواد احمد اپنے دانت سے محروم ہوگئے، جمعہ کو نجی اسپتال میں ان کی سرجری ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.