پی ایس ایل فائنل، فوجی کیپس پہن کر کھیلنے کے متعلق پاک فوج کا رد عمل

dgispr
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں فوجی کیپس پہن کر شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست نذر نہ کیا جائے۔

اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.