کراچی کنگزکا اسلام آباد کو 162 رنزکا ہدف

islamabad united
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

 پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر راؤنڈ کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ  کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کنگز کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 52 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن نے منرو صرف 11 گیندوں پر برق رفتاری سے 32 رنز جوڑے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد لینوگسٹن اور بابر اعظم نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 102 تک پہنچایا۔

دوسری وکٹ گرنے کے بعد اسلام آباد نے زبردست کم بیک کیا اور عمدہ بولنگ کی بدولت بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا، کنگز کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے سبب اسکور میں اضافے کی رفتار کم ہوگئی،

جیتنے والی ٹیم  فائنل میں رسائی کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف  کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر آج ختم ہو جائے گا، رواں سیزن میں کراچی اور اسلام آباد اب تک دو بار آمنے سامنے آئیں جس میں دونوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.