Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

PSL4

پی ایس ایل کی مکمل انشورنس کرالی گئی

anees akhtar

Published

on

h b l p s l 4

پی سی بی نے پی ایس ایل کی مکمل انشورنس کرالی جب کہ شریک تمام ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کی انشورنس بھی ہوئی ہے۔

14 فروری کو دبئی میں شروع ہونے والا پی ایس ایل کا میلہ اب اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کے میچز میں شائقین بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کا مکمل انشورنش کور حاصل کیا ہوا ہے۔

پاکستان میں شیڈول میچز میں کسی ناخوشگوار واقعے سے ایونٹ متاثر ہونے کی صورت میں بھی بورڈکو ادائیگی کی شق شامل کی گئی ہے۔ اگر بارش یا کسی اور وجہ سے کوئی میچ نہ ہو سکے تو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی خسارہ نہیں ہوگا، براڈ کاسٹر اسے پوری فیس ادا کرنے کا پابند ہے، ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی اور غیرملکی کرکٹرز کا بھی انشورنس کرا لیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بورڈ اب اسی طریقہ کار پر عمل کرتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں میچز کے دوران شائقین کی بڑی تعداد میں آمد سے بھی حکام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، یو اے ای میں خالی میدانوں کے مقابلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں بیشتر مقابلوں کے دوران انکلوڑرز بھرے ہوئے دکھائی دیے، کرکٹ بورڈ کوگیٹ منی سے بھاری آمدنی ہو گی، یہ رقم سینٹرل انکم پول میں جائے گی جس کے بعد اسے بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، میچ کے ٹکٹ کئی روز قبل آتے ہی فروخت ہو گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہاؤس فل کی امید ہے۔

PSL4

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

safraz ahmad

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں 

Continue Reading

PSL4

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

Rashid Saeed

Published

on

queeta galdiators

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چوتھی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپننگ بلے باز اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو اپنے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلوی سپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے جو پاکستان میں مزید کچھ روز قیام کریں گے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی بہت جلد کوئٹہ لے کر جائیں گے، کامیابی پر کوئٹہ، بلوچستان اور پورے پاکستان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

Continue Reading

PSL4

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

Rashid Saeed

Published

on

imam ul haq vs shane watson

پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔ شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔ کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ڈیرن سیمی نےکینسر میں مبتلا بچے کا دل جیت لیا

اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔ امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔ جب کہ کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
maryam nwaz
پاکستان29 منٹ ago

مریم نوازکی نوازشریف سے لائن کٹ گئی

the world bank
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی بینک کا حکومت کےخلاف عدم اعتماد

Capture4
شوبز3 گھنٹے ago

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

F16
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

creeme
پاکستان3 گھنٹے ago

کریم, پراخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام,

پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر

sardar usman buzdar
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا وزیراعظم کو چونا، تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور

cheena flag
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان، آئی ایم ایف معاہدہ طے، ڈالر 185 ، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی

air craft
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی فضائی جارحیت کا خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹس منظرعام پر آگئیں

imran khan and usman buzdaar
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم ‘عثمان بزدار ملاقات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

kertar pure
پاکستان5 گھنٹے ago

کرتار پور راہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

Diesel filled tanker
پاکستان5 گھنٹے ago

مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

nawaz sharif in supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست پر سماعت، سکیورٹی انتظامات مکمل

شوبز10 گھنٹے ago

”داغ“ ۔۔۔ تکمیل کے آخری مراحل میں

dream team
PSL411 گھنٹے ago

ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرزکپتان مقرر

shain watson
PSL420 گھنٹے ago

سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں، شین واٹسن

شوبز10 گھنٹے ago

آسٹریلیا میں ایوارڈ کرانے کی تیاری

شوبز10 گھنٹے ago

”شاہ رخ کی سالیاں“۔۔۔احسن خان کامیڈی رول میں

شوبز12 گھنٹے ago

فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

deren semi
PSL423 گھنٹے ago

فخرپشاورزلمی ڈیرن سیمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

nitherland
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

ہالینڈ : مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ

imam ul haq vs shane watson
PSL48 گھنٹے ago

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

queeta galdiators
PSL48 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

katreena salman
شوبز7 گھنٹے ago

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

پاکستان13 گھنٹے ago

5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی چھٹی برسی

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

nafeesa shah
پاکستان8 گھنٹے ago

نفیسہ شاہ نے نیب قانون کے خلاف بغاوت کردی

مقبول خبریں