پشاور کا اسلام آباد کوجیت کیلئے 215 رنز کا ہدف

match
Avatar WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

 پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 58 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل بھی 74 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔

پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب  پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا تھا۔

دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔

پشاور زلمی ایونٹ کے 7  میچز میں فاتح رہی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے  ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.