Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

PSL4

پی ایس ایل 4 : ٹرافی پرقبضہ کی جنگ آج ہوگی

anees akhtar

Published

on

deren semi

پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہوگا جس کے لیے شائقین پُرجوش ہیں۔

ٹرافی رونمائی کے بعد دونوں کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پی ایس ایل فائنل کے لیے اظہار خیال کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں، شین واٹسن ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن سکتے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھا کھیلی ہے اب ہم تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاس میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوگا جب کہ 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل ہوسکتی ہے۔

فائنل سے قبل میوزیکل کنسرٹ ہوگا، کنسرٹ کے لیے اسٹیج کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا، تقریب کے لیے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیاگیا ہے ، کنسرٹ میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، آئمہ بیگ،ابرار الحق، فواد خان اور جنون گروپ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے ،انٹرنیشنل فٹبال اسٹار کارل پائیول بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

فائنل اور اختتامی تقریب میں اہم ترین شخصیات کی شرکت متوقع ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمرن خان اور چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد کا امکان ہے۔

PSL4

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

safraz ahmad

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں 

Continue Reading

PSL4

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

Rashid Saeed

Published

on

queeta galdiators

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چوتھی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپننگ بلے باز اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو اپنے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلوی سپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے جو پاکستان میں مزید کچھ روز قیام کریں گے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی بہت جلد کوئٹہ لے کر جائیں گے، کامیابی پر کوئٹہ، بلوچستان اور پورے پاکستان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

Continue Reading

PSL4

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

Rashid Saeed

Published

on

imam ul haq vs shane watson

پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔ شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔ کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ڈیرن سیمی نےکینسر میں مبتلا بچے کا دل جیت لیا

اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔ امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔ جب کہ کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
samsaam bukhari
پاکستان4 منٹ ago

صمصام بخاری نواز شریف کے حق میں بول پڑے

fawad chaudhry1
پاکستان12 منٹ ago

فواد چودھری کی زرداری، بلاول کو وارننگ مگر کیوں؟

shahbaz sharif
پاکستان15 منٹ ago

شہبازشریف نے وزیرخارجہ کوخط میں کیا لکھا،رپورٹ آگئی

toy story 4
ویڈیو24 منٹ ago

کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری

ranbir dipica ranbir2
شوبز29 منٹ ago

دیپکا کی چوری پکڑی گئی، تصویر وائرل

gauri khan
شوبز38 منٹ ago

گوری خان کوکیا کام کرنے کی سزا ملی سب پتا چل گیا

ajmal wazeer
پاکستان55 منٹ ago

اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

justice shukat aziz siddiqui
پاکستان57 منٹ ago

جسٹس (ر)شوکت صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

qutta dladiators
کھیل1 گھنٹہ ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انعامی رقم اب کتنی ہوگئی

device cup
کھیل1 گھنٹہ ago

ایونٹس منسوخ، بھارت نے پاکستان پر کیاالزام لگایا

supreme court
پاکستان1 گھنٹہ ago

جھوٹی گواہی پر کارروائی، تحریری فیصلہ جاری

Suicide bomber arrested
پاکستان1 گھنٹہ ago

سی ٹی ڈی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچا لیا مگر کیسے؟

israiel
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

u a e cricket
کھیل1 گھنٹہ ago

پاکستان میں کرکٹ بحال، یو اے ای فکرمند

zardari and bilawal bhutto
پاکستان1 گھنٹہ ago

زرداری اور بلاول نے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے

weena malik
شوبز20 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

shain watson
کھیل23 گھنٹے ago

شین واٹسن اکیلے نہیں توپھرکس کے ساتھ پاکستان آئے

شوبز4 گھنٹے ago

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

Federal cabinet meeting
پاکستان24 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ اجلاس، وزارتوں اور سینئر حکام کو زور دار دھچکا

kashmala tariq
پاکستان23 گھنٹے ago

کشمالہ طارق نے ہراسگی کا الزام لگا دیا مگرکس پر

nawaz sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی

farah khan salman
شوبز21 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

asad umar
پاکستان24 گھنٹے ago

اسد عمرپرسنسنی خیز الزام لگ گیا

asad fwad
پاکستان22 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ اجلاس میں جھگڑوں کا حیران کُن انکشاف

i c c statemint
کھیل23 گھنٹے ago

آئی سی سی کا پاک،بھارت میچ پردبنگ اعلان

imran khan and pervaiz elahi
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کا ق لیگ کو زور دار دھچکا

nizam ul haq
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت کرنے والی شخصیت کون،جانئے

nawaz sharif1
پاکستان21 گھنٹے ago

نواز شریف ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا انوکھا فیصلہ

aleem khan1
پاکستان22 گھنٹے ago

عبدالعلیم خان کوضمانت کے متعلق کیا خوشخبری مل گئی کہ

india
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

بھارت: لڑکی سے زیادتی، سر تن سے جدا

مقبول خبریں