ایوارڈ کے اصلی حق دارعوام ہیں: احسان مانی

ehsan mani
Avatar WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل ہے جو ٹیم جیتے گی وہ ٹرافی لے جائے گی، لیکن اصل ایوارڈ کے حق دار کراچی والے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں کراچی والوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

احسان مانی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل منعقد کروانے پر تمام اداروں نے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور میں تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں موجود دونوں بہترین ٹیمیں ہیں دونوں ہی میچ جیتنے کی کوشش کریں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 سال قبل اسی میدان میں کہا تھا کہ ہم پی ایس ایل کراچی لے آئیں گے، آج حکومت اور کراچی والوں نے یہ کردکھایا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی اس سے جیت کرکٹ کی اور کراچی والوں کی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ انٹرنینشل کرکٹ پاکستان آئے اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے اس کی شروعات ہو۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کراچی میں منعقد کروانے پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مراد علی شاہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین ستے تعزیت بھی کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.