ڈالر کی اڑان، مہنگائی کا طوفان، عوام پریشان ”کھوج نیوز“ کی تہلکہ انگیز رپورٹ

موجودہ حکومت کی نااہلی، بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر ”کھوج نیوز“ سروے میں شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

موجودہ حکومت کی نااہلی، بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال، ڈالر کی اونچی اڑان اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر ”کھوج نیوز“ نے سروے کیا جس میں شہری پھٹ پڑے۔

شہریوں نے ”کھوج نیوز“ سروے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے دور اقتدار میں آنے کے لیے پاکستانیوں کو جو خواب دکھائے تھے وہ سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور اس کی پوری کی پوری کابینہ نا اہل ہے انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں بلکہ ان کے دور اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے موجودہ حکومت پاکستانی معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بہت اقدام کیے تھے۔

شہریوں کا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر جو سابق حکومت کے ادوار میں بہت کم تھا لیکن اس وقت ڈالر کی اونچی اڑان نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے جس سے ملک میں بیروز گاری کی شرح میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی بیروز گاری کی وجہ سے ملک میں بدامنی، افراتفریحی اور جرائم زد عام ہوگیا ہے ہر شخص اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے قتل و غارت کرنے پر مجبور ہو گیا ہے یہاں تک کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملک میں خود کشیوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرسی سنبھالنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن وزیراعظم نے یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف سے بڑی شرائط پر قرضہ لیا جس کا تمام بوجھ عام آدمی پر پڑا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept