عمرکوٹ کے شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

بجلی کی بندش میں مرمتی کام کو جواز بنایا، جبکہ بجلی کی بندش کے دوران شہر میں کہیں بھی بجلی کا مرمتی کام ہوتے ہوےنظر نہیں آیا

عمرکوٹ سٹی میں اس شدید ترین گرمی میں حیسکو کی جانب سے دس سے بارہ گھنٹوں کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے نماز جمعہ کے بعدسڑکوں پر آگے شہری سماجی مذہبی سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے پریس کلب کے سامنے سماجی رہنما شوکت ادیپوری کی قیادت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور کہا کہ حیسکو نے تعمیراتی کام کے نام پر لوڈشیڈنگ کا شدید عذاب مسلط کررکھا ہے۔

حیسکو کی جانب سے ایک شیڈیول نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 18جولائی سے 24 جولائی تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک عمرکوٹ شہر کے تینوں فیڈرز بند رہیں گے بجلی کی بندش کے نوٹیفکیشن میں مرمتی کام کو جواز بنایا گیا ہے جبکہ بجلی کی بندش کے پہلے روز شہر میں کہیں بھی بجلی کا مرمتی کام ہوتے ہوے نظر نہیں آیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو حکام نے اپنی چوری چھپانے کیے شہریوں کو عذاب کی طرف دھکیل دیا ہے۔جبکہ عمرکوٹ کے شہری سماجی عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو اس شدید ترین گرمی میں حیسکو انتظامیہ عمرکوٹ کی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept