میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورخواتین میں بڑھتی بے چینی

جہاں ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء پر مہنگائی کا زورہے تو وہیں میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا

جہاں ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء پر مہنگائی کا زورہے تو وہیں میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن کچھ ایسے بھی طریقے ہیں جن سے میک اپ کے خرچوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ہر عورت کا دِل چاہتا ہے کہ وہ سب سے حسین اور خوبصورت نظر آئے اور اِس مقصد کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی میک اپ مصنوعات خریدتی ہے پھر چاہے ایک ہی بار استعمال کرے لیکن خوبصورت دِکھنے کے لیے پیسے خرچ کرنا لازمی ہوتا ہے۔

make up1

خواتین کے لیے میک اپ اب روز مرہ کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہوگیا ہے لیکن ملک کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر میک اپ مصنوعات پر بھی بہت زیادہ پڑ رہا ہے خاص طور پر درآمد شدہ میک اپ مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چُھوتی نظر آتی ہیں۔ مہنگائی کا شکار درآمد شدہ میک اپ مصنوعات کی وجہ سے پریشان خواتین اب مقامی میک اپ مصنوعات کا استعمال بھی کرسکتی ہیں جو نہ صرف قیمتو ں میں کم ہیں بلکہ اُن کا معیار بھی بہت اچھا ہے۔ پاکستان میں اب بہت سے ایسے مقامی میک اپ برینڈز کام کررہے ہیں جو اپنےگاہکوں کو کم قیمت میں معیاری میک اپ مصنوعات فراہم کررہے ہیں۔

make up

makeup

میک اپ کے خرچے کو کیسے کم کیا جائے؟

  • خواتین کے لیے ضروری ہے کہ درآمد شدہ میک اپ مصنوعات کے بجائے اب مقامی میک اپ برینڈز سے سستا میک اپ خریدیں۔
  • میک اپ خریدتے ہوئے مصنوعات کی میعادی تاریخ ایک بار ضرور دیکھ لیں کیونکہ میعادی تاریخ  ختم ہونے کی و جہ سے بھی اکثر میک اپ مصنوعات پر بچت کی آفر مِل جاتی ہے۔
  • میک اپ لگانے کے لیے ضروری ہے کہ معیاری میک اپ برشز کا استعمال کیا جائے۔
  • اگر آپ کی میک اپ مصنوعات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور ختم ہونے والی ہیں تو اُن کو پھینکنے کے بجائے پُورا استعمال کریں کیونکہ اِس سے آپ نے جو پیسے خرچ کیے تھے وہ بھی وصول ہوجائیں گے۔
  • ایسی میک اپ مصنوعات خریدیں جن کا استعمال ایک سے زیادہ ہو۔

واضح رہے کہ آج کل کچھ ایسی میک اپ مصنوعات بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن کے ایک سے زائد استعمالات ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept