تحریک انصاف کا رہنماء قبضہ گروپ کا سرغنہ نکلا

ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 156اور این اے 129لاہور سے میاں افتخار نے ایک بیوہ کے پلاٹ پہ قبضہ کرکے گھر بنایا

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے ظلم کی انتہاء کر دی، لاہور میں ایک بیوہ کے مکان اور گلی پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ بیوہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 156اور این اے 129لاہور سے میاں افتخار نے ایک بیوہ کے پلاٹ پہ قبضہ کرکے گھر بنایا ہے اور پھر اس کے ساتھ گلی جو 25فٹ کی تھی اس پہ 15فٹ پہ قبضہ کرلیا ہے۔ پیچھے سے گلی 25فٹ ہے اور جہاں سے اس پی پی کے ٹکٹ ہولڈر کا گھر شروع ہوتا ہے وہاں سے صرف 10 فٹ ہے جب کے اسلام حکم دیتا ہے کے اگر آپ مسجد جو اللہ کا گھر ہے وہ بنا رہے ہیں تو راستہ تنگ نہ کرنا مسجد تنگ کرلینا اور ان پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ بھی درج ہے اس کا احتساب کون کرے گا اور پھر پی ٹی آئی کی بدنامی کے لیے اسی قبضہ والے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا آفس بنارکھا ہے اس کے آوپر پی ٹی آئی کا جنڈہ لگا رکھا ہے جو انصاف کا منہ چڑھا رہا ہے۔اس پاکستان میں غیر مسلم بیوہ کو انصاف کون دے گا اور پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر آواز آٹھائے وارنہ پارٹی برباد ہو جائے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept