کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا پریکٹس میچ لائیو دکھانے کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل ٹیم کے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھانے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کے میدان سے اپنا کھیل دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل کے افتتاح سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھائیں گے۔

تاہم گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یہ میچ ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس اقدام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پریکٹس میچ کو لائیو دکھانے والی پاکستان سپر لیگ کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اس پریکٹس میچ کے وقت کی تفصیلات بھی بتائیں گئیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept