Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

کھلاڑی کپتان کوگرانے کی سازش میں ملوث نہیں

anees akhtar

Published

on

ehsan mani

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے معاملات پر کپتان، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرز میں مشاورت ہوتی رہتی ہے اور تینوں میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کوئی لابنگ یا گروپنگ ہے۔

 احسان مانی کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس کے لئے سرفراز احمد کو کپتان بنانے میں کوئی ہرج نہیں، ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو قیادت سونپی گئی ہے اور ورلڈ کپ کے بعد اُن سے مشورہ کریں گے کہ وہ خود کیا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم کے لئے لیڈر بنانے کی ضرورت ہے، ورک لوڈ کی وجہ سے سرفراز احمد کو آرام کی ضرورت تھی، پابندی کے بعد سرفراز احمد کو کچھ آرام مل گیا۔

قومی ٹیم کی سلیکشن پر کپتان سرفراز احمد کے کردار پر انہوں نے کہا کہ میں نے براہ راست سرفراز احمد سے پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق اُن سے سلیکشن پر مشورہ کرتے رہتے ہیں اور ہر سلیکشن میں یہ مشورہ کیا جاتا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے، پوری ٹیم سرفراز احمد کے پیچھے کھڑی ہے اور کوئی کھلاڑی کپتان کو گرانے کے لئے سازش یا لابنگ میں ملوث نہیں ہے اور یہ تاثر درست نہیں کہ ٹیم سیاست کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلنے کے بعد جنوبی افریقا میں ہاری اور ہم نے کھلاڑیوں سے یہی کہا ہے کہ شکست سے سیکھنے کی کوشش کریں۔

احسان مانی نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیں گے تاکہ ان کا ورک لوڈ کم ہو، ہمیں اپنے کرکٹرز میں لیڈرز تیار کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو اپنے اندر بھی لیڈر شپ کوالٹی لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے میں چیئرمین بنا ہوں ہم میرٹ کو اہمیت دے رہے ہیں، مجھے اس سے قبل بھی تین چار بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی پیشکش ہوئی تھی میں نے ہر بار یہ کہا کہ یہ عہدہ اسی وقت قبول کروں گا جب میرے کام میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور اب تک عمران خان نے میرے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے پوچھا کہ میں کیا کررہا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل بنانا چاہتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں پروفیشنل لوگ بورڈ میں لارہا ہوں، پی سی بی افسران میں کوالٹی کے لوگ رکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل لوگوں کے ساتھ مضبوط بنارہا ہوں، کوشش کریں گے کہ ہماری گورنس مثالی ہو لیکن کوئی تبدیلی راتوں رات نہیں ہوتی۔

احسان مانی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ فوری طور پر سیریز شروع نہیں ہوسکتی اس کے لئے بھارتی انتخاب کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پر ہماری ٹالرنس زیرو ہے، اینٹی کرپشن یونٹ کو پی سی بی سے الگ کررہے ہیں، شرجیل خان کی پابندی ستمبر میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد انہیں ری ہیب پراسس میں جانا ہوگا، شرجیل ری ہیب کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اگر ان کی پاکستانی ٹیم میں جگہ بنتی ہے تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

PSL4

لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

anees akhtar

Published

on

hassan ali

 پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، عمر امین نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، حسن علی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے 79 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا اور لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، عمر امین نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، حسن علی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی نے 79 رنز ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، امام الحق کو حارث رؤف نے 1 رنز پر چلتا کیا۔

عمر امین نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی، میڈسن نے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، راحت علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی ٹیم 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دیا، حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ جو درست ثابت ہوا، لاہور قلندر کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قلندرز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، ڈیوسچ 18، اے بی ڈیویلیرز 14 اور آغا سلمان 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان اور سہیل اختر صرف 6،6 رنز بنا کر پویلی لوٹ گئے، برینڈن ٹیلر اور ول جوئن صرف ایک، ایک رن بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے تین شکار کیے، اسپنر ابتسام شیخ نے دو کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے ساتویں میچ میں ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ محمد حفیظ کے زخمی ہونے کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈیویلیرز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں ایک میچ ہاری ہے، گزشتہ روز لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

Continue Reading

PSL4

حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

anees akhtar

Published

on

hafeez

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کی انجری شدید نوعیت کی بتائی جاتی ہے جس کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے انگوٹھے میں فریکچر ہیں اور وہ تین ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ فٹ ہونے کیلئے انہیں آپریشن بھی کرانا پڑے گا۔

محمد حفیظ کی فٹنس کیلئے مزید کتنا وقت درکار ہوگا، اس کا فیصلہ ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ شاید چند مزید میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، سپرلیگ میں لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی جگہ اے بی ڈویلیئرز کو کپتان مقرر کیا ہے۔

Continue Reading

کھیل

ثانیہ مرزا نے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

anees akhtar

Published

on

sania mirza

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے کے معاملے پر معروف شخصیات پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے ان لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جو سلیبریٹیز کو سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے حوالے سے پیغامات جاری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔ ثانیہ مرزا نے کہا ’ میری یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سلیبریٹیز کو ایک حملے کی ٹوئٹر ، انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پر مذمت کرنی چاہیے، کیوں؟ کیونکہ ہم معروف شخصیات ہیں اور بہت سے لوگ ہیجان کا شکار ہیں جنہیں اپنا غصہ نکالنے کا کوئی موقع نہیں ملتا تو وہ مزید نفرت پھیلانا شروع کردیتے ہیں‘۔

ثانیہ مرزا نے کہا ’ مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ میں عوام میں آکر دہشتگرد حملے کی مذمت کروں، چھت پر چڑھ کر چیخیں ماروں یا سوشل میڈیا پر یہ کہتی پھروں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، بلاشبہ ہم دہشتگردی اور دہشتگردی پھیلانے والوں کے خلاف ہیں‘۔

ٹینس سٹار نے کہا ’ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہوں، اس کیلئے پسینہ بہاتی ہوں، میرا اپنے ملک کی خدمت کرنے کا یہی طریقہ ہے، میرا دل اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے، 14 فروری پورے بھارت کیلئے سیاہ دن تھا اور میں امید کرتی ہوں کہ ہمیں دوبارہ یہ دن نہ دیکھنا پڑے، میں کہتی ہوں کہ نہ تو ہم اس حملے کو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی معاف کرسکتے ہیں لیکن میں پھر بھی نفرت پھیلانے کی بجائے امن کی دعا کروں گی‘۔

سوشل میڈیا ٹرولز کو مخاطب کرکے ثانیہ مرزا نے کہا ’ غصہ تب تک اچھی چیز ہے جب تک اسے مثبت چیزوں کیلئے استعمال کیا جائے، دوسرے لوگوں کو ٹرول کرکے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا ، اپنی قوم کی خدمت کرنے کا بہتر طریقہ ڈھونڈو ، بجائے اس کے کہ بیٹھ کر یہ دیکھتے رہو کہ کس شخص نے سوشل میڈیا پر کتنی پوسٹیں کی ہیں، اپنے حصے کا کام کرو، ہم سوشل میڈیا پر راگ الاپے بنا اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں‘۔

Continue Reading
Advertisement
hassan ali
PSL46 گھنٹے ago

لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

hafeez
PSL46 گھنٹے ago

حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

gourd of honor
پاکستان6 گھنٹے ago

محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،گارڈ آف آنرپیش

imran p
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی عرب مزید سرمایہ کاری کرے گا، محمد بن سلمان

p imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس

imran prince
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ایساکام کردیا کہ

prince imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی

sania mirza
کھیل9 گھنٹے ago

ثانیہ مرزا نے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

doctors
پاکستان9 گھنٹے ago

ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

national assambli
پاکستان9 گھنٹے ago

قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دن کیلئے ملتوی

accident
پاکستان9 گھنٹے ago

تیزرفتارکاراورٹرک میں تصادم، دوافراد ہلاک

sarfraz ahmad
PSL410 گھنٹے ago

دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست

nawaz sharif1
پاکستان10 گھنٹے ago

نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

prince
پاکستان10 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد تاریخی دورے پرپاکستان پہنچ گئے

fatma sana1
شوبز11 گھنٹے ago

فاطمہ ثنا ایک اورخان کی ہیروین بنیں گی

lahore qalanders
PSL422 گھنٹے ago

لاہور قلندر نے پہلی فتح حاصل کر لی

queeta gladiators
PSL411 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 158 رنزکا ہدف

imran khan saudi prince
پاکستان11 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد عمران خان حکومت کے اقدامات سے ناخوش

a b d
PSL414 گھنٹے ago

فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز

suhana khan
شوبز15 گھنٹے ago

شاہ رخ خان کس غیرملکی اداکارکی محبت میں گرفتار

logos
PSL414 گھنٹے ago

آج یونائیٹڈ کا مقابلہ گلیڈی ایٹرزاورزلمی، قلندرزسے ٹکرائیں گے

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف کا وزیراعظم بننے سے صاف انکار

nawaz sharif1
پاکستان10 گھنٹے ago

نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

tahir qadri
پاکستان14 گھنٹے ago

بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا

imran khan
کھیل14 گھنٹے ago

بھارتی کلب نے عمران خان کے خلاف وہ کام کردیا کہ ہرپاکستانی

salman salma
شوبز13 گھنٹے ago

سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ

car contest
کھیل13 گھنٹے ago

جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

hassan ali
PSL46 گھنٹے ago

لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

prince imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی

fatma sana1
شوبز11 گھنٹے ago

فاطمہ ثنا ایک اورخان کی ہیروین بنیں گی

katy perry1
ویڈیو1 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو3 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز5 دن ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL45 دن ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل5 دن ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز5 دن ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز5 دن ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز6 دن ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز6 دن ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز7 دن ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز7 دن ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

kartik sarah
شوبز7 دن ago

کارتک ،آریان سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئےبیتاب

kartik aryan kirti
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک آریان ’لُکا چھپی‘ کے دوران زخمی

feroza
شوبز1 ہفتہ ago

تاجکستان کی گلوکارہ کوسالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

fighting with my family
ویڈیو1 ہفتہ ago

کامیڈی سے بھرپور”فائٹنگ ود مائی فیملی”کی جھلکیاں

مقبول خبریں