پاکستان اورآسٹریلیا کی سیریزمتحدہ عرب امارات میں ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جہاں سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کے پانچ میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی سیریز کے چند میچز کے پاکستان میں انعقاد کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میچوں میں سے ایک، دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی اور پی سی بی کا موقف تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان، انٹرنیشنل میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

البتہ آسٹریلیا نے اپنے مشیروں کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے، تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن ملک میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے سبب انہوں نے 20 سال سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اس دوران تمام سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلی گئیں۔

تاہم سیریز کھیلنے سے انکار کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ 2019 کے پاکستان میں منعقد ہونے والے میچز میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان بھیجیں گے جبکہ پاکستان میں دیگر ٹیموں کے میچز منعقد ہونے کی صورت میں بھی وہ اپنے ماہرین کو بھیجیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept