قومی وویمن ٹیم کی ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز فتح

قومی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز فتح ، پہلی بار ویسٹ انڈین وویمن ٹیم کو ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست سے دو چار کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا اختتام قومی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہوا ہے۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سدرہ امین 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اعشاریہ 3 اوورز میں 159 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان سٹیفنی ٹیلر 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ پاکستان کی ڈائنہ بیگ اور نشرح سندھو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept