پی ایس ایل 4 :امام الحق کا حیران کن فیصلہ

سوشل میڈیا صارفین ایک بات پر خوب حیران تھے کہ تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے مگر پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امام الحق کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر اب اس بحث کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے امام الحق کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی سکواڈ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ ’پیلے طوفان‘ کی کارکردگی میں اہم اور مثبت کردار ادا کریں گے اور ٹیم میں ان کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہو گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept