پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندر میں ہوگا

پی ایس ایل 4 میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا۔

 لاہور قلندر کے فخر زمان نے کہا کہ محمد حفیظ اور اے بی ڈی ویلیئر کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچ براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پہلے جنون کے سلمان احمد ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت پٹ بل اور بونی ایم ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے خوب رنگ جمائیں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept