پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلوی پیسرجوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہرہوگئے۔

آسٹریلوی پیسر بدستور کمر کی انجری سے نجات پانے کے لئے کوشاں ہیں، مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،وہ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔  اب فیصلہ ہوا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں شیڈول 5 ون ڈے میچز میں کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔

جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے جمعہ کو نیا اسکین کروائے جانے پر صورتحال واضح ہوگی، تاہم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ سے سے قبل وارم اپ میچ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں، اگر ایسا موقع مل گیا توردھم میں آنا مشکل نہیں ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept