Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

سندھ پولیس کے کمانڈوکی بھارتی حریف کو شکست

anees akhtar

Published

on

commando khan

سندھ پولیس کے کمانڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بین الاقوامی کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں بھارت کو شکست دے دی۔

چوتھی انٹرنیشنل مارشل آرٹ/کک باکسنگ چیمپیئن شپ بنکاک میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے کی۔

پہلے راؤنڈ میں خان سعید نے 2 منٹ کے اندر مارشل آرٹس کی تکنیک کو بہترین اور عمدہ طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست سے دوچار کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز کک باکسنگ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بین الاقوامی مارشل آرٹ/کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کرنے والے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ خان سعید ماضی میں مارشل آرٹس کے عالمی چیمپیئن رہنے کے ساتھ ساتھ متعدد مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

PSL4

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

safraz ahmad

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں 

Continue Reading

کھیل

چیئرمین پی سی بی کا بھارت کے متعلق حیران کن بیان

Rashid Saeed

Published

on

chairman pcbl

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت پہلے دن سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کے کامیاب انعقاد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ کرکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرکٹ رکنے سے صرف دہشتگردی کی جیت ہوگی۔ دہشگردی کی وجہ سے کرکٹ کو نہیں روکنا چاہیے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چیف ایگزیکٹو آئی سی سی بھی پی ایس ایل فور کی تعریف کرنے پر مجبور

احسان مانی نے کہا کہ ہماری ریجنل کرکٹ میں بھی سیاست آ گئی ہے۔ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔ اس سے سب سے بڑا نقصان کرکٹ کو ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس ایڈیشن میں بڑی تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا۔ پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے ان کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو بھرپور پذیرائی ملی لیکن بھارت پہلے دن سے ہی پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں مشینری لانے میں مشکلات آئی۔

احسان مانی نے کہا کہ بھارت ہماری پی ایس ایل کو تباہ کرنا چاہتا ہے، وہ سمجھ رہے تھے ہماری لیگ کو نقصان ہوگا مگر ایسا نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی کامیابی پر پوری قوم تعریف کی مستحق ہے۔ احسان مانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کیلئے کوشاں ہے۔ آئندہ پی ایس ایل کیلئے 4 سے 5 سٹیڈیم تیار کریں گے۔ کوشش کرے گے آئندہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدر آباد میں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کرانا ہمارا عزم تھا۔ پی ایس ایل کے میچز کے انتظامات کیلئے پی سی بی نے بہت محنت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور انتظامیہ نے میچز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈی جی رینجرز اور سندھ حکومت نے ہمیں بہت سپورٹ کیا

Continue Reading

کھیل

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی بھی پی ایس ایل فور کی تعریف کرنے پر مجبور

Rashid Saeed

Published

on

chief exective icc

پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی خوش ہو گئے اور تمام انتظامات سمیت سکیورٹی کی تعریف کی۔

ڈیوڈ رچرڈسن کراچی میں فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور، پاکستان کرکٹ کے لیے بہت بڑا اقدام ہے۔ آئی سی سی بھی مسلسل بنیادوں پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لانے کے لیے تعاون کر رہی ہے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں آ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کاموں کو سراہا جانا چاہیے جو بحثیت پاکستان اور پاکستان سیکورٹی فورسز نے انجام دئیے کیونکہ حقیقت یہ ہی ہے کہ ماضی میں پاکستان سے باہر پاکستان کو غیر محفوظ جگہ سمجھا جاتا تھا اور اب یہ تصور بدل چکا ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
maryam nwaz
پاکستان38 منٹ ago

مریم نوازکی نوازشریف سے لائن کٹ گئی

the world bank
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی بینک کا حکومت کےخلاف عدم اعتماد

Capture4
شوبز3 گھنٹے ago

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

F16
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

creeme
پاکستان3 گھنٹے ago

کریم, پراخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام,

پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر

sardar usman buzdar
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا وزیراعظم کو چونا، تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور

cheena flag
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان، آئی ایم ایف معاہدہ طے، ڈالر 185 ، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی

air craft
پاکستان4 گھنٹے ago

بھارت کی فضائی جارحیت کا خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹس منظرعام پر آگئیں

imran khan and usman buzdaar
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم ‘عثمان بزدار ملاقات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

kertar pure
پاکستان5 گھنٹے ago

کرتار پور راہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

Diesel filled tanker
پاکستان5 گھنٹے ago

مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

nawaz sharif in supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست پر سماعت، سکیورٹی انتظامات مکمل

شوبز10 گھنٹے ago

”داغ“ ۔۔۔ تکمیل کے آخری مراحل میں

dream team
PSL411 گھنٹے ago

ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرزکپتان مقرر

shain watson
PSL420 گھنٹے ago

سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں، شین واٹسن

شوبز10 گھنٹے ago

”شاہ رخ کی سالیاں“۔۔۔احسن خان کامیڈی رول میں

شوبز10 گھنٹے ago

آسٹریلیا میں ایوارڈ کرانے کی تیاری

شوبز12 گھنٹے ago

فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

deren semi
PSL423 گھنٹے ago

فخرپشاورزلمی ڈیرن سیمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

nitherland
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

ہالینڈ : مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

پاکستان13 گھنٹے ago

5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی چھٹی برسی

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ

imam ul haq vs shane watson
PSL48 گھنٹے ago

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

queeta galdiators
PSL48 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

katreena salman
شوبز7 گھنٹے ago

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

پاکستان14 گھنٹے ago

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد

مقبول خبریں