مسجد حملے کے بعد تیسرا ٹیسٹ منسوخ

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019


کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو  کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب  نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے۔فائرنگ کے واقعے میں بنگلادیشی کرکٹرز محفوظ رہے جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔کیویز بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.