نیوزی لینڈ میں دہشتگردی، جے وردھنے اور سنگاکارا کا اظہار افسوس

jay werdanay and sangakara
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

سری لنکا کے سابق کپتانوں جے وردھنے اور سنگاکارا نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سری لنکا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کے واقعہ پر بہت حیرانی اور افسوس ہوا، حملے کی ہولناکی اور متاثرین کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: سرفراز احمد کا دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار

سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جے وردھنے نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.