فٹبال ورلڈ کپ 2022ء، میزبانی میں کتنے ممالک شامل

qatar fifa world cup
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے لئے قطر کے ساتھ ساتھ کویت اور عمان کو بھی میزبان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

کھیل کی عالمی باڈی کا اجلاس آج امریکی ریاست میامی میں ہو رہا ہے۔ فیفا نے ورلڈ کپ 2022 کیلئے قطر کے ساتھ کویت اور عمان کو بھی میزبانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پشاورزلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہوں گے

آئندہ عالمی کپ میں بتیس کے بجائے اڑتالیس ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ زیادہ میچز کے پیش نظر فیفا نے میزبان ممالک کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میامی اجلاس کیلئے قطر، کویت اور عمان کے فٹبال حکام امریکہ پہنچ چکے ہیں۔ فرانس کی ٹیم فٹبال کی عالمی چیمپئن ہے جس نے 2018 کے فائنل میں کروشیا کو شکست دی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.