پی ایس ایل4: فائنل پررنگا رنگ تقریب ہوگی

 پی ایس ایل فور کے اتوار کو فائنل کے موقعہ پرنیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب  ہوگی، فائنل میچ آٹھ بجے شب شروع ہوگا۔

فائنل سے قبل میوزیکل کنسرٹ  ہوگا، کنسرٹ کے لیے  اسٹیج کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا، تقریب کے لیے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیاگیا ہے ، کنسرٹ میں معروف فنکار اپنے  فن کا مظاہرہ کریں گے، آئمہ بیگ،ابرار الحق، فواد خان اور جنون گروپ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے ،انٹرنیشنل  فٹبال اسٹار کارل پائیول بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

فائنل اور اختتامی تقریب میں اہم ترین شخصیات کی شرکت متوقع ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمرن خان اور چیف آف دی  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept