سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں