ورلڈ کپ کرکٹ کیلیے پاکستان ٹیم میں کون

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہےاور ایسے میں پاکستانی ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی 23 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کمیٹی کے ارکان آج سے سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں تاکہ میگا ایونٹ کے لیے بہترین ٹیم تشکیل دی جاسکے۔

23 میں سے بائیس کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پندرہ اور سولہ اپریل کو ہوں گے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کا فٹنس ٹیسٹ اُن کے ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر آج لیا جارہا ہے ۔

ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا جبکہ کھلاڑی 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔