قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ ودود خان، جویریہ رﺅف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، رامین شمیم، ثناءمیر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔

ٹی 20 سیریز کیلئے بھی قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف ہی کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ ودود خان، جویریہ رﺅف، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو، ندا ڈار، رامین شمیم، ثناءمیر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے میچ 6 مئی، دوسرا 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا آغاز 15 مئی سے ہو گا۔