محمد رضوان نےسب کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے فٹنس ٹیسٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مشن ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رضوان فٹنس لیول میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، محمد عامر اور حفیظ نے اب تک ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیے ہیں۔

آصف علی کا فٹنس لیول اٹھارہ اعشاریہ پانچ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا فٹنس لیول اٹھارہ آیا ہے۔اوپنر شان مسعود اور فاسٹ بولر حسن علی بھی مکمل فٹ ہیں جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ بولر محمد حسنین اور آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس لیول تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔