اعصام الحق نے امریکا میں چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کلے کورٹ چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے اپنے پارٹنر میکسیکو کے سینتاگو گونزالیز کے ساتھ شاندار کھیل پیش کیا۔ مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور6-3، 4-6 اور 6-10 رہا جب کہ یہ اعصام الحق کے کیرئیر کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔