ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین خبر

 جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ جمعرات کے روز آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کرے گا اور اسی روز یہ بھی طے ہو گا کہ ہاشم آملہ اس سکواڈ کا حصہ ہوں گے یا پھر میگا ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔

36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقی ون ڈے ٹیم کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں مگر حالیہ مہینوں میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی جبکہ بڑھتی عمر کیساتھ ان کی فٹنس کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 51 رنز بنائے اور یوں ان کی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح وہ سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے پہلے تین میچوں میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے اگرچہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اس بات پر زور دیتا رہا کہ ہاشم آملہ کو ڈراپ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بقیہ دو میچوں میں حصہ لینا تھا مگر والد کی بیماری کے باعث وہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔