ورلڈ کپ، انگلش ٹیم کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ان میں تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: وسیم خان کو بڑا جھٹکا

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔