Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

پی سی بی میں بغاوت پر پھٹ پڑے

WebDesk 1

Published

on

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان میں لگی ہوئی ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے اور ہم یہاں دوسری بحث میں لگے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگوں کو پتہ ہے کہ ٹیم کا اعلان کب ہو گا، دنیا بھر میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا معیار ہونا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں۔

کوئٹہ میں ہونے والے پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آج پی سی بی کی میٹنگ میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا، کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند ہو گئی تو کیا ہو گا، معلوم نہیں ایسا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پوری دنیا میں غلط تاثر جا رہا ہے، دیکھنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس معاملے پر کیا ردعمل آتا ہے۔ وسیم خان کی بطور ایم ڈی پی سی بی تقرری کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وسیم خان نوجوان ہے اور ان میں ٹیلنٹ بھی موجود ہے، انہیں ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔

کرکٹ کمیٹی سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے طنز کرتے ہوئے کہا کیا کرکٹ کمیٹی بھی ہے، مجھے تو نہیں پتا کہ کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں کرکٹ کمیٹی میں ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔

کھیل

معروف کرکٹر کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا

WebDesk 1

Published

on

سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان کان ڈی لینگ لگ بھگ 2 سال تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کان ڈی لینگ کا انتقال جمعرات کے روز ہوا تاہم کرکٹ سکاٹ لینڈ کی جانب سے یہ خبر جمعہ کے روز ٹوئٹر کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔ سکاٹ لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے کان ڈی لینگ نے 19 جون 2015 کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ کان ڈی لینگ نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 4 جولائی 2016 کو افغانستان کے خلاف کیا اور 13 ون ڈے میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

کان ڈی لینگ کو 2017 میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا اور اسی سال جون میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف تاریخ رقم کی۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے کان ڈی لینگ کی 5 وکٹوں کی بدولت ون ڈے میچ میں زمبابوے کو اپ سیٹ شکست دی تھی جو کہ اس ٹیم کی کسی بھی آئی سی سی کے فل ممبر کے خلاف ون ڈے میچ میں پہلی کامیابی تھی، اس ٹیم کی قیادت کان ڈی لینگ کر رہے تھے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد کان ڈی لینگ دبئی میں ورلڈ کرکٹ لیگ میں شریک ہوئے لیکن شدید سر درد کے باعث کئی میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔ بڑھتے سر درد کے باعث وہ واپس سکاٹ لینڈ گئے جہاں ان کے طبی معائنے میں برین ٹیومر کا پتا چلا۔ ان کا سکاٹ لینڈ میں مسلسل علاج چلتا رہا ، ان کا آپریشن بھی ہوا جبکہ کیمو تھراپی بھی کی جاتی رہی لیکن 38 سالہ کان ڈی لینگ جمعرات کو زندگی کی بازی ہار گئے۔

Continue Reading

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹرٹریفک حادثے میں شدید زخمی

WebDesk 4

Published

on

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئرٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے اور وہ اس وقت سروسز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

14ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے محمد نذیر جونیئر اپنے بیٹے کے ہمراہ صبح کی سیر کے لئے پارک آ رہے تھے کہ سمن آباد موڑ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے محمد نذیر جونیئر زخمی ہو گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو فوری طور پر سروسز اسپتال لایا گیاجہاں ان کا ہنگامی بینادوں پر علاج کیا گیا۔ محمد نذیر جونیئر اس وقت بھی اسپتال کے سرجیکل آئی سی سی وارڈ میں داخل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ نے قوم سے ان کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔نذیر جونیئر انتخاب عالم اور ظہیر عباس کی کپتانی میں بھی کھیل چکے ہیں،انہوں نے اپنے مخصوص بیٹنگ اسٹائل اور رائٹ آرم آف بریک بولر کے طور پر خاصی شہرت پائی۔ نذیر جونیئر طویل عرصے تک امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

Continue Reading

کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کا گرین سگنل

WebDesk 1

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔ قومی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے نومبر میں آسٹریلیا جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر دسمبر میں شیڈول ہے۔ سیریز میں دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش تھی کہ دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کھیلیں جائیں لیکن پاکستان اس پر رضامند نہیں، البتہ ایک ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں ایک ٹیسٹ بڑھانے پر بھی بات چیت ہو ئی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی جو پرتھ میں ہو گا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انسٹاگرام2 منٹ ago

ہم دل دے چکے صنم

شوبز13 منٹ ago

قومی موسیقی میلے کا آغاز

پاکستان21 منٹ ago

آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

پاکستان25 منٹ ago

پاکستان کا ایران سے احتجاج

پاکستان30 منٹ ago

آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

پاکستان34 منٹ ago

عمران نے جو کیا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

پاکستان40 منٹ ago

تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان13 گھنٹے ago

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے: سید صمصام بخاری

پاکستان13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا، جلد ڈوبنے والی ہے:شیراعظم

پاکستان13 گھنٹے ago

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر

پاکستان13 گھنٹے ago

طوفانی ہوائیں، لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد 24 ہوگئی

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

سوسالہ جرمن خاتون بلدیاتی انتخابات کی امیدوار منتخب

صحت14 گھنٹے ago

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

مالی کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

پاکستان24 گھنٹے ago

پنجاب میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان24 گھنٹے ago

تیل نکل آیا۔۔ لیکن کس جگہ سے

ministers
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیروں کوعہدے سے ہٹانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

khursheed shah
پاکستان22 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا ایک بار پھر حکومت کی طرف جھکاؤ

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

ارفع فریال کی پہلی’ضد‘

chaudhry gullam sarwar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی حکومت کو کرارا جواب

imran khan1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزراء کی چھٹی، وزیراعظم بے خبر، ہوشرباء انکشاف

asif raza
شوبز20 گھنٹے ago

آصف رضا میر کی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ahsan khan
انسٹاگرام23 گھنٹے ago

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

new list of cabinent
پاکستان22 گھنٹے ago

کابینہ ڈویژن کی نئی لسٹ، اسدعمراورعامر کیانی بدستورعہدوں پر براجمان

انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

ایک خراب فون کی جگہ 10 نئے فونز مل گئے

jamla1
شوبز15 گھنٹے ago

پاکستانی نژادامریکی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی نشانے پر

falsa
صحت20 گھنٹے ago

فالسے کے حیران کُن فوائد منظرعام پرآگئے

IMF and government
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت سے قومی بجٹ بنانے کا اختیار بھی چھن گیا

ویڈیو16 گھنٹے ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو2 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو2 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی2 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو3 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو4 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز4 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز4 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو4 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو5 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو6 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو6 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

film
ویڈیو7 دن ago

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری

ویڈیو1 ہفتہ ago

ایکشن سے بھرپورفلم "اینا”کا پہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں