قومی کرکٹ ٹیم کی طلبی

ورلڈکپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے پہلے قومی ٹیم جمعے کو پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ انگلینڈ جانے والے کھلاڑی جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اسینڈ آف تقریب کے لیے پی سی بی حکام نے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انیس سو بانوے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹرز سے خصوصی خطاب کریں گے ، اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی ٹیم کی 23 اپریل کو لندن روانگی طے ہے ۔