فخرزمان نے میگاایونٹ سے پہلے دبنگ بیان دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے، ہر میچ میں بھرپور فائٹ کریں گے اور میں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

 میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں اور نئے کھلاڑ بھی ہیں، ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے، البتہ بھارت کیساتھ میچ کا اپنا ہی مزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپنر رنز کریں تو ٹیم کیلئے بہتر ہوتا ہے اس لئے میں میگا ایونٹ کے دوران اچھی کارکردگی کے ذریعے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

You might also like